Live Updates

عمران خان آئینی اداروں کو دھمکیاں دینا بند کر یں، عمران نے پچھلے ساڑھی3سال میں جھوٹ بولنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا، عمران خان اور تحریک انصاف کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم افسوسناک ہے ، عمران خان اپنے طرز سیاست سے پاکستانی سیاست کا چہرہ گدلا کررہے ہیں

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار

منگل 13 دسمبر 2016 22:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان آئینی اداروں کو دھمکیاں دینا بند کر دیں، عمران خان نے پچھلے ساڑھے تین سال میں جھوٹ بولنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا، عمران خان اور تحریک انصاف کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم افسوسناک ہے ، عمران خان اپنے طرز سیاست سے پاکستانی سیاست کا چہرہ گدلا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان قوم کے ہاتھوں 2018میں اپنے امتحان کا انتظار کریں۔عمران خان آئینی اداروں کو دھمکیاں دینا بند کر دیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پچھلے ساڑھے تین سال میں جھوٹ بولنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اور تحریک انصاف کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم افسوسناک ہے ، عمران خان اپنے طرز سیاست سے پاکستانی سیاست کا چہرہ گدلا کررہے ہیں۔ (رڈ)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات