چنیوٹ ، جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر63من کا میلاد کیک کاٹاگیا

منگل 13 دسمبر 2016 22:22

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) آستانہ عالیہ نقشبندیہ، مجددیہ، موہرویہ وادی عزیز شریف درمیان دو پل دریائے چناب چنیوٹ میں جشن عید میلاد النبیؐ پرحضور اکرم ؐ کی ظاہری حیات طیبہ کی نسبت سے ہر سال کی طرح امسال بھی دنیا کا سب سے بڑا63 من کا میلاد کیک کاٹ دیا گیا۔چنیوٹ میں جشن عیدمیلادالنبیؐ کے سلسلہ میں دنیا کا سب سے بڑا63من کا کیک کاٹا گیا جس کو دیکھنے کے لیے ملک بھر سے ہزاروںعاشقان مصطفی اور عقیدت مندوں نے شرکت کی تفصیلات کے مبطابق آستانہ عالیہ وادی عزیز شریف چنیوٹ میں دربار کے سجادہ نشین حضرت خواجہ محبوب الہی نسیم نے جشن ولادت آمد مصطفیؐ 12ربیع الاول کی خوشی میں63من کا کیک کاٹا اس موقع پر ہزاروں افراد نے شرکت کی اس کیک کی تیاری میں تقریبا چار دن لگے ہیں اس 63من کے کیک میں20من مکھن15من چینی5من دودھ7من میدہ20کلو ڈرائی فروٹ ایک من شربت روح افزا60پیٹی انڈے اور دیگر اشیاء استعمال کی گئی ہے اس کیک کو 60کاریگروں نے 24گھنٹے کی محنت سے اس کیک کوتیار کیا ا یہ کیک دنیا کا سب سے بڑا کیک ہے جس کو بڑی محنت کے بعد بڑی خوبصورتی سے تیار کیا گیا ہے اآستانہ عالیہ کو سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا حضور اکرم ؐ کی آمد کی خوشی میں ہر طرف درودو سلام کی صدائیں گونج رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بارہ ربیع الاول بر 128من دودھ کی سبیل لگائی گی ۔حضرت خواجہ محبوب الٰہی ملکی سلامتی و استحکام ، اتحاد امت اور حاضرین کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

متعلقہ عنوان :