پنجاب میںدھند کا راج، بارش نہ ہو ئی تو کینوخشک ہونے کیساتھ ساتھ پودوں سے جھڑ جائیگا ‘ایکسپورٹ بری طرح متاثر ہوگی ،زرعی ماہرین

منگل 13 دسمبر 2016 22:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) پنجاب دھند کی شدید لپیٹ میں کینو کی فصل بری طرح متاثر بارش نہ ہو ئی تو کینوخشک ہونے کے ساتھ ساتھ پودوں سے جھڑ جا ئے گا ایکسپورٹ بری طرح متاثر ہوگی تفصیلات کے مطابق زرعی ماہرین نے خدشہ ظا ہر کیا ہے کہ اگر رواں ماہ بارش نہ ہوئی تو سرگودھا،بھیرہ جھنگ سمیت وسطی پنجاب اور سندھ کے کچھ علاقوں میں کینو کی فصل بری طرح متثر ہو گی دھند اور خشک سردی کی وجہ سے کینوکا چھلکا اور ڈنڈی سے نمی ختم ہو جا ئے گی اور کینو پودے سے جھڑ جا ئے گا دھند اورخشک سردی قدرت کا عمل دخل ہے کینو کے کاشتکار صرف دعا ئیں کریں خشک سردی اور دھند اسی طرح ہی رہی تو کینوکی ایکسپورٹ بری طرح متاثر ہو گی اور ملک بھر میں کینو مہنگا اور نا یا ب ہو جا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :