صاف پانی پروگرام، پروگرام پر عملدرآمد کے تخمینہ جات میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی

منگل 13 دسمبر 2016 22:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت خادم پنجاب صاف پانی پروگرام پر اجلاس، پروگرام پر عملدرآمد کے تخمینہ جات میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹا ئون میں ہونے والے اجلاس میں خادم پنجاب صاف پانی پروگرام کے مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھاکہ پینے کے صاف پانی کے پروگرام پر پیشہ ورانہ اندازمیں کام کرنے کی ضرورت ہے انہوںنے پروگرام پر عملدرآمد کے تخمینہ جات میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں تخمینہ جات کے اعدادوشمار میں اضافے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی وزیراعلی پنجاب نے بعض امور کے حوالے سے غیر پیشہ ورانہ انداز میں کام کرنے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا اور کہاکہ پینے کے صاف پانی کے پروگرام کو روایتی انداز سے ہٹ کر چلانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :