میانی صاحب قبرستان کی اراضی پر تجاوزات کیخلاف کیس

لاہو رہائیکورٹ نے لیسکو چیف ، محکمہ مال اور عدالتی نمائندوں کوآج جگہ کا معائنہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

منگل 13 دسمبر 2016 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) میانی صاحب قبرستان کی اراضی پر تجاوزات کیخلاف کیس، لاہو رہائیکورٹ نے لیسکو چیف ، محکمہ مال اور عدالتی نمائندوں کو آج جگہ کا معائنہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی اکبر نے میانی صاحب قبرستان کمیٹی کی درخواست پر سماعت کی، لیسکو چیف واجد علی کاظمی عدالت میں پیش ہوئے لیسکو چیف نے عدالت کو بتایا کہ میانی صاحب قبرستان کی اراضی پر لیسکو کا قبضہ نہیں ہے۔

وکیل میانی صاحب قبرستان کمیٹی کا کہنا تھا کہ میانی صاحب قبرستان کی جگہ پر لیسکو کا واپڈا سٹور ہے، نوٹس دینے کے باوجود جگہ خالی نہیں کی جارہی ہے۔ عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد لیسکو چیف ، محکمہ مال اور عدالتی نمائندوں کو کل جگہ کا معائنہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ عدالت نے لیسکو چیف کو میانی صاحب قبرستان سے ملحقہ اراضی کے ثبوت سمیت طلب کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :