لاہور ہائیکورٹ‘ محکمہ پولیس میں کانسٹیبلز کی نئی بھرتیاں تاحکم ثانی روک دیںگئیں

‘ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور سی سی پی او لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئی23جنوری کو جواب طلب کرلیا

منگل 13 دسمبر 2016 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ پولیس میں درخواست گزار امیدواروں کی جگہ کانسٹیبلز کی نئی بھرتیاں تاحکم ثانی روک دیں‘ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور سی سی پی او لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئی23جنوری کو جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد قاسم خان نے محمد اشفاق سمیت 5 امیدواروں کی درخواست پر سماعت کی۔

ملک اویس خالد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ درخواست گزاروں نے کانسٹیبل کے لیے درخواستیں دیں۔

(جاری ہے)

تحریری امتحان اور انٹرویو ز کے بعد ان کا نام ویٹنگ لسٹ میں شامل کیا گیاوکیل نے کہا ہے کہ میرے موکلوں کے نام ویٹنگ لسٹ میں ہونے کے باوجود محکمہ پولیس کی جانب سے نئی بھرتیوں کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں ہیں جو سرا سر ناانصافی ہے درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمارا نام ویٹنگ لسٹ میں شامل ہونے پرہمیں کانسٹیبل بھرتی کیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار امیدواروں کی جگہ کانسٹیبل کی نئی بھرتیاں تاحکم ثانی روکنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اورسی سی پی اوکونوٹس جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :