چین، نان جن قتل عام کی 79ویں برسی پر قومی سوگ کا دن منایا گیا

منگل 13 دسمبر 2016 22:13

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) چین میں نان جن قتل عام کی 79ویں برسیپر قومی سوگ کا دن منایا گیا، قومی المیے کی یادمیں مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کے جنوبی شہر نان جن میں جاپانی فوج کے وسیع پیمانے پر عام باشندوں کے قتل کی 79ویں برسی پر قومی سوگ کا دن منایا گیا۔

(جاری ہے)

ملک کے مختلف علاقوں میں اس قومی المیے کی یاد تازہ کرنے کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔

یاد رہے کہ 1937ء میں جاپانی جارح فوج نے چین کے جنوبی شہر نان جن میں وسیع پیمانے پر عام باشندوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں لاکھو ں چینی عوام ہلاک ہوئے۔اس المیے کو یاد کرنے کے لئی13 دسمبر کو نان جن قتل عام کے شکار چینی باشندوں کے لئے قومی سوگ کا دن مقرر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :