تر بت میں نیشنل پا رٹی کے دفتر پر مسلح افراد کی جا نب سے دستی بم حملہ میں 7افراد زخمی

منگل 13 دسمبر 2016 22:08

کوئٹہ /تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) بلو چستان کے ضلع تر بت میں نیشنل پا رٹی کے دفتر پر مسلح افراد کی جا نب سے دستی بم حملہ میں 7افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فو ری طو ر پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اطلا عا ت کے مطا بق گزشتہ روز تر بت میں واقع نیشنل پا رٹی کے دفتر پر مسلح افراد نے ہینڈ گرینیڈ پھینک دیا جس کے نتیجے میں زور دار دھما کہ ہوا دھما کے سے نیشنل پا رٹی کے اکبر ،نعیم،دوستین،شہزاد،عبدالحمید،ابرار اور سفیان زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فو ری طو ر پر قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے تما م زخمیوں کو تعلق تر بت سے ہی بتا یا جا رہا ہے ،اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :