4 ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں

پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین نے مرکزی دروزاے پر دھرنا دیدیا گھروں میں نوبت فاقوں آگئی، ای سی سی کی منظوری کے باوجود ایک ماہ کی تنخواہ جاری کی گئی، ملازمین

منگل 13 دسمبر 2016 21:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) 4 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے بعد پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین نے منگل کے روز مرکزی دروزاے پر دھرنا دیدیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے۔ ملازمین نے کہا کہ گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے۔ ای سی سی کی منظوری کے باوجود ایک ماہ کی تنخواہ جاری کی گئی۔انہوں نے فوری طور پر تنخواہیں دینے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ادھر اسٹیل ملز انتظامیہ نے موقف پیش کیا کہ کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جا رہا، گیس پریشر بحال ہوجائے تو پیداوار شروع کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ کفایت شعاری اپناتے ہوئے پانی اور بجلی کی بچت پر کام کر رہی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے فی الحال کوئی رقم موصول نہیں ہوئی جس کے باعث ملازمین کو تنخواہ ادا نہیں کی جا رہی۔ ادارے کے پاس آئرن اوور اور کوک موجود ہے لیکن گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے دس جون دوہزار پندرہ سے پیداوار مکمل بند ہے جس کے باعث ادارے کو یومیہ سات کروڑ اور ماہانہ دو ارب کا نقصان ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :