پاک امریکہ تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں، ترجمان امریکی سفارتخانہ

منگل 13 دسمبر 2016 21:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) امریکی سفارتخانہ کی ترجمان فلیور ایس کووان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ وہ سوموار کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے خیر سگالی دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔فلیور ایس کووان نے کہا کہ نیشنل پریس کلب آ کر بہت خوشی ہوئی۔ امریکی سفارتخانہ اور پریس کلب کے درمیان ادارہ جاتی سطح پر تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ کوشش کی جائے گی کہ پریس کلب کے ساتھ مختلف پروگرام مل کر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب کی ایسوسی ایٹ رکنیت کی پیشکش پر بہت خوشی ہوئی ہے۔ اس موقع پر صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

پریس کلب دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں نے کہا کہ ہم پریس کلب آمد پر امریکی سفارتخانے کی ترجمان کے شکر گزار ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ نیشنل پریس کلب اور اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے درمیان ادارہ جاتی سطح پر تعلقات کو فروغ دیا جائے گا اور باہمی تعاون سے دونوں ممالک کے میڈیا کو قریب لایا جائے گا۔ قبل ازیں فلیور ایس کووان کا پریس کلب پہنچنے پر صدر شکیل انجم، نائب صدر نوید اکبر اور سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں سیکرٹری فنانس اسحاق چوہدری اور صحافیوں کی کثیرتعداد نے استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ بعدازاں انہیں پریس کلب کی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :