آپ ترکی میں بہت ہردلعزیز ہیں، ترک عوام آپ سے دلی لگا رکھتے ہیں''

ترکی کے مذہبی امور کے سربراہ ڈاکٹر مہمت گورمز کی وزیر اعلی شہباز شریف سے گفتگو

منگل 13 دسمبر 2016 21:31

آپ ترکی میں بہت ہردلعزیز ہیں، ترک عوام آپ سے دلی لگا رکھتے ہیں''
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ترکی کے مذہبی امور کے سربراہ ڈاکٹر مہمت گورمزنے ایبٹ آبادمیں طیارہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوںکے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیااور جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے استنبول میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار کیااور جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی وزیر اعلی شہباز شریف اور ترکی کے مذہبی امور کے سربراہ ڈاکٹر مہمت گورمزنے عیدمیلاد النبیؐ کے پرمسرت موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی ڈاکٹر مہمت گورمزنے وزیر اعلی شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ترکی میں بھی بہت ہردلعزیز ہیں اور ترک عوام آپ سے دلی لگا رکھتے ہیں انہوںنے کہا کہ آپ نے پنجاب کی ترقی کیلئے غیر معمولی کام کیا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ آپ خلوص نیت اور محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا

متعلقہ عنوان :