سیالکوٹ، 5 مسلح افراد کا میلاد جلوس پر حملہ و فائرنگ ، امام مسجد سمیت تین افراد شدیدزخمی ،جلوس کے شرکاء کا احتجاج

منگل 13 دسمبر 2016 21:29

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) ناقص پولیس سیکیورٹی پر پانچ مسلح افراد کا میلاد جلوس پر حملہ و فائرنگ خطیب مسجد سمیت تین افراد شدیدزخمی جلوس کے شرکاء کا مین جی ٹی روڈ پربلا ک کرکے دھرنا تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ بھونانوالی میں واقع جامع مسجد گلزار مدینہ کا خطیب قاری احسان گزشتہ روز اپنی مسجد سے جشن عید میلاد النبی ؐ کا جلوس لیکر نکلا جب وہ مسجد سے تھوڑی دور پہنچے تو اسی دوران پانچ مسلح افراد عبدالمنان ‘محمد حنیف ‘اسامہ نواز‘محمد عارف اور انور نے میلاد جلوس پر آہنی راڈوں‘سریوں اور پتھروں سے حملہ بول دیا اور اسی دوران ملزمان نے فائرنگ کرنا شروع کردی ایک گولی امام مسجد قاری احسان کے سر کو چھوتی ہوئی گزر گئی اور ملزمان نے سریوں ڈنڈوں سے قاری احسان ‘محمد حمید اور سجاد کو شدیدزخمی کردیا زخمیوں کوطبی امداد کیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پر قاری احسان کی حالت تشویشناک ہونے پر گوجرانوالہ ریفرکردیاگیا میلاد کے جلوس میں شریک شرکاء نے سول ہسپتال کے آگے مین جی ٹی روڈ بلاک کرکے دھرنا دیاپولیس نے زخمی خطیب مسجد قاری احسان کے بھائی محمد عثمان رضا کو مدعی بناکر ملزمان کیخلاف دہشت گردی ایکٹ 7AT‘324-149-148ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاحال پولیس ابھی تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے

متعلقہ عنوان :