لاہور،ساندہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب توصیف رفیق نامی ملزم کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

منگل 13 دسمبر 2016 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) ساندہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب توصیف رفیق نامی ملزم کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ سر پر گولی لگنے سے توصیف کی موت واقع ہوئی ہے، ابتدائی تحقیقات کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا اور اس سے قبل وہ ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا جس کے بعد وہ ملائشیا فرار ہوگیا، ایک ماہ قبل ہی وہ بیرون ملک سے واپس آیاپولیس نے توصیف کے قتل کا مقدمہ اسکے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔