پاکستان کے عوام کا حق ہے کہ انہیں فوری انصاف ملے جب کہ حکومت کا یہ فرض کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے‘رفیق رجوانہ
ہماری تمام تر پبلک پالیسیوں کا محور صرف اور صرف عوام ہونی چاہیے اہم ملکی و قومی معاملات میں عوام کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے‘گورنر پنجاب
منگل 13 دسمبر 2016 21:29
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گڈگورننس درحقیقت ملک کے موجود وسائل کا صحیح استعمال کرتے ہوئے اسے غربت ، بے روزگاری اور عدم مساوات کے خاتمے کے لیے کیا جا ئے کیونکہ گڈگورننس ہی ملک میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے ۔
انہو ںنے کہا کہ پاکستان میں آگے بڑھنے اور ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہونے کی تمام تر صلاحیتیں بدرجہ اُتم موجود ہیں اور ملک کے بیس کروڑ عوام اعلیٰ صلاحیتو ں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ عوام کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے اور انہیں قومی ترقی کے عمل میں شامل کرنے کے لیے طویل المیعاد حکمت عملی پر کام کیا جائے اور ان کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں ۔گورنر پنجاب نے توقع ظاہر کی کہ کورس مکمل کرنے والے اعلی سول افسران فیلڈ میں جا کر اپنی ذمہ داریاں اور فرائض پہلے سے زیادہ اور بہتر طریقے سے ادا کرسکیں ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام کے مسائل کے فوری حل کے لیے گڈگورننس ناگزیر ہے اور بیوروکریسی کو روایتی افسر شاہی کے نظام کو ختم کر کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے صحیح معنوں میں ان کے خادم کے طو ر پر کردار ادا کرنا ہے۔انہو ںنے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں سٹیٹس کو کے خاتمے کے لیے عوام کو بااختیار کرنا ہو گا جس کے لیے روایتی طرز حکومت کو تبدیل کرنا اور بیوروکریسی کو جدید خطوط پر استوار رکرنا ہوگا ۔ اس موقع پر نیشنل مینجمنٹ کورس مکمل کرنے والے افسران نے قومی اور انتظامی معاملات کے حوالے سے گورنر پنجاب سے مختلف سولات بھی کیے جن کا گورنر پنجاب نے فرداًً فرداًً جواب دیا۔قبل ازیں ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی عارفہ صبوحی نے نیشنل مینجمنٹ کورس کے مقاصد کے اہم خدوخال کے بارے میں گورنر پنجاب کو آگاہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.