وزیر اعظم کل کیچ کے علاقے سوراب ہوشاب روڈ کا افتتاح کرینگے

قومی شاہراہ این 85پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ایف ڈبلیو کی شراکت سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بندی کے تحت تعمیر کی گئی

منگل 13 دسمبر 2016 21:19

وزیر اعظم کل کیچ کے علاقے سوراب ہوشاب روڈ کا افتتاح کرینگے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) وزیر اعظم میاںمحمد نواز شریف کل بروز بدھ 14دسمبر کو ضلع کیچ کے علاقے سوراب ہوشاب روڈ کا افتتاح کرینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے 13دسمبر کو ضلع گوادر اور کوئٹہ کادورہ کرنا تھا تاہم ناگزیر وجوہات کی بناء پر گوادر اور کوئٹہ دورہ منسوخ کردیا گیا ہے توقع ہے کہ اب وہ 14دسمبر کو ضلع کیچ کے علاقے بالکھتر سوراب ہوشاب روڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے ،تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ، وفاقی وزراء اورصوبائی وزراء سمیت ارکان پارلیمنٹ اعلیٰ فوجی وسول حکام شرکت کرینگے ، سوراب ہوشاب روڈ قومی شاہراہ این 85پر نیشنل ہائی اتھارٹی اور ایف ڈبلیو کی شراکت سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بندی کے تحت تعمیر کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :