پی آئی اے کے شیئر ہولڈرز کا اجلاس

منگل 13 دسمبر 2016 21:14

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی ای) کے شیئر ہولڈرز کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت پی آئی اے کمپنی لمیٹیڈکے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر غیاث الدین احمد نے کی۔ اجلاس میں پی آئی اے کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس کے آغاز میں 7 دسمبر کے سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

شیئر ہولڈرز کو پی آئی اے کی پچھلے ایک سال کی کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ ائر لائن کی شیڈول پروازوں کی باقاعدگی90 فیصد سے زائد ہے جبکہ پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب اب 85 فیصد ہے۔ پی آئی اے پریمئر سروس کا آغاز بھی کیا گیا ہے اور نئے مقامات کیلئے پروازیں بھی شروع کی گئی ہیں۔ سروس کے معیار کو بہتر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ شیئر ہولڈرز کو بتایا گیا کہ حسب ضابطہ اس میٹنگ کی رپورٹ پہلے ہی سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور شیئر ہولڈرز کو بجھوائی جا چکی ہے۔