ڈی سی او کا لبرٹی چوک میں ترقیاتی کاموں کا معائنہ

منگل 13 دسمبر 2016 21:11

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)ڈی سی او کیپٹن(ر) محمد عثمان نے لبرٹی چوک کا اچانک دورہ کیا۔ ڈی سی او نے لبرٹی چوک میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لاہور نے ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی کو بھی چیک کیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کو جلداز جلد مکمل کیا جائے۔