ایوان کارکنان میں مقابلہٴ حسن نعت کا انعقاد

منگل 13 دسمبر 2016 21:07

ایوان کارکنان میں مقابلہٴ حسن نعت کا انعقاد
لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں تقریبات جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی مقابلہٴ حسن نعت کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

مقابلہ کے منصفین کے فرائض شاہد اکبر نظامی، محمد افضل اور آصف منیر نے انجام دیے۔

نتائج کے مطابق طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںسیدہ میمونہ رضا نے اول‘ عمارہ اعظم نے دوئم اور تطہیر فاطمہ نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ ایمن مصطفی کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںعرفان حیدر نے اول‘ محمد حسنین نے دوئم اور علی رضا نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد عادل کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔