وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی تربت میں نیشنل پارٹی کے دفتر پر بم حملہ کی مذمت

منگل 13 دسمبر 2016 20:59

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے تربت میں نیشنل پارٹی کے دفتر پر بم حملہ کی شدید مزمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس کاروائی میں نیشنل پارٹی کے ورکروں کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے بم حملہ کو جمہوریت کے خلاف حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر مکران سمیت صوبہ بھر میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے سیاسی قائدین اور ورکروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں، تاہم امن ، جمہوریت اور سیاسی عمل کے خلاف ہر سازش کو سختی سے کچل دیا جائیگا اور اس قسم کی مزموم سازشوں میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، وزیراعلیٰ نے پولیس اور انتظامیہ کو واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور سیاسی قائدین اور ورکروں کو بھرپور تحفظ کی فراہمی کی ہدایت کی ہے جبکہ انہوں نے زخمی ورکروں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :