بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران کارگو جہاز کا ٹائر جام ہونے سے پروازوں کی آمدورفت معطل

وزیر اعظم نوا زشریف کے خصوصی طیارے کو کامرہ ایئر بیس پر اترنا پڑا ، ہیلی کاپٹرکے ذریعے اسلام آباد پہنچے

منگل 13 دسمبر 2016 20:59

بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران کارگو جہاز کا ٹائر جام ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران کارگو جہاز کا ٹائر جام ہونے سے پروازوں کی آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی۔ وزیر اعظم نوا زشریف کے خصوصی طیارے سمیت ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے والی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کے طیارے کو کامرہ ایئر بیس پر اتارا گیا جہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران جہاز کا ٹائر جام ہو گیا۔ پائیلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو روک لیا۔ کارگو جہاز رن وے پر کھڑا کر دیا گیا۔ جس سے پروازوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے والی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رن وے بندہونے کے باعث وزیر اعظم نواز شریف کا جہاز بھی لینڈ نہ کر سکا۔ جہاز کو کامرہ ائیر بیس پر اتارا گیا جہاں سے وزیر اعظم کو ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد لایا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کا طیارہ 25منٹ تک کامرہ ایئر بیس پر بھی رکا رہا۔ …(رانا)