ٹیک انکیوبیٹرپلان9 نے نویں کورس کے لئے درخواستیں طلب کر لیں

18سال سے زائد عمر کاکوئی بھی پاکستانی مرد یا خاتون20دسمبر تک درخواستیں بھجوا سکتا ہے

منگل 13 دسمبر 2016 20:54

ٹیک انکیوبیٹرپلان9 نے نویں کورس کے لئے درخواستیں طلب کر لیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) پنجاب آئی ٹی بورڈ کے ٹیک انکیوبیٹرپلان9نے نویں تربیتی کورس کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 18سال سے زائد عمر کا کوئی بھی پاکستانی مرد یا خاتون 20دسمبر تک درخواست بھجوا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

منتخب افراد کو پی آئی ٹی بی میں مفت دفتر، تربیت اور وظیفہ دیا جا ئے گا جبکہ انہیں متعدد ورکشاپس کے ذریعے بہترین نیٹ ورکنگ کے مواقع ملیں گے اوروہ بین الاقوامی مقابلہ جات و ایکسچینج پروگراموں کا حصہ بھی بن سکیں گے۔

طے کردہ اہلیت کے مطابق ایک سٹارٹ اپ کے لئے صرف ایک درخواست قابلِ قبول ہوگی اور اس کے زیادہ سے زیادہ دو عہدیدار یعنی ایک سی ای او اور ایک سی ٹی اوپروگرام میںشامل ہو سکیں گے۔اس دفعہ ’علم آئیڈیا۔2‘ کے تحت سٹارٹ اپ کی ایک نئی کیٹیگری ’’ایڈ ٹیک(Ed-Tech) بھی متعارف کرائی گئی ہے۔مزید تفصیلات ویب سائیٹhttp://plan9.pitb.gov.pk/thelauchpad/ پربھی دستیاب ہیں۔