وزیر اعلیٰ پنجاب نے 32 پروفیسرز کو گریڈ 20میں ترقی دینے کی منظوری دیدی

منگل 13 دسمبر 2016 20:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کالجوں کے گریڈ 19 کی32 پروفیسرز کو گریڈ 20میں ترقی دینے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے گریڈ 19کے 32پروفیسرز کی گریڈ 20میں ترقیوں کی منظوری دے دی ہے، ترقیوں کی منظوری کے بعد پروفیسرز کی متعلقہ کالجوں میں سیٹیں اپ گریڈ کر دی جائیں گی ،پو سٹنگ کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈویژن کو نام ارسال کرے گا۔

متعلقہ عنوان :