ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر بہترین ڈیوٹی دینے والے پولیس افسران و جوانوں کو شاباش

منگل 13 دسمبر 2016 20:42

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر بہترین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر بہترین سکیورٹی فرائض سر انجام دینے پر پولیس افسران و جوانوں کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح لاہور پولیس نے الرٹ ہو کر فرائض سرانجام دیئے وہ یقینا قابل ستائش ہیں۔

(جاری ہے)

عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر ایک مرتبہ پھر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے سماج دشمن عناصر کے امن کو سب وتاج کرنے کے عزائم کو ناکام بنا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ لاہور پولیس ہر طرح کے چیلنجز سے نبر آزما کی صلاحیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی فورس جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر اسی جذبہ سے اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :