نبی پاک ؐ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہیں،علی عمران

نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو دہشتگردی اور انتہاپسندی جیسے مسائل سے نجات دلائی جا سکتی ہے

منگل 13 دسمبر 2016 20:37

نبی پاک ؐ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہیں،علی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے داماد علی عمران نے کہا ہے کہ نبی پاک ؐ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہیں،نبی آخر ی الزمان ؐکی تعلیمات پرعمل پیرا ہو کر ہی معاشرے سے ظلم و زیادتی ، نا انصافی اور بد امنی کا خاتمہ ممکن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے محفل میلاد اور کیک کاٹنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

علی عمران نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد ؐ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو دہشتگردی اور انتہاپسندی جیسے مسائل سے نجات دلائی جا سکتی ہے ۔نبی آخر الزمانؐ نے بہترین سماجی اور معاشی نظام دیاجسے اپنا کر ہم اپنی زندگیو ں کو بدل سکتے ہیں۔ نبی پاک ؐ کی محبت کا تقاضہ ہے کہ ہم علاقائی، فروعی اورلسانی اختلافات کو بھلا کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں۔انہوں نے کہا کہ عید میلادالنبیؐ کے بابرکت موقع پر ہمیں ملک کی تعمیر و ترقی ، استحکام ، بقا، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کرنی چاہئیں ۔