کارگو طیارے میں تکنیکی خرابی،بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد کا رن وے کچھ دیر کیلئے پروازوں کیلئے بند رہا

منگل 13 دسمبر 2016 20:37

کارگو طیارے میں تکنیکی خرابی،بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد کے رن وے کو کارگو طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث کچھ دیر کیلئے قومی و بین الاقوامی پروازوں کیلئے بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کی سہ پہر بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر کارگو طیارہ ٹیک آف کیلئے رن وے پر موجود تھا کہ اچانک طیارے کا پہیہ جام ہو گیا جس پر پائلٹ نے انتہائی مہارت سے طیارے کو بحفاظت طور پر روک لیا۔ طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث سعودی ایئر لائن سمیت مختلف پروازیں ملک کے دیگر شہروں کی طرف منتقل کر دی گئیں۔ منگل کی شام 5 بجکر 10 منٹ پر خراب ہونے والے طیارے کو رن وے سے ہٹا کر رن وے کو قومی و بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :