بجلی چوری کے خلاف ایس ڈی ا و وزیرباغ ,چمکنی اورگلبہار سب ڈویژنز کی ٹیموں کی کارروائی

منگل 13 دسمبر 2016 20:16

پشاور۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) چیف ایگزیکٹیوپسکو کی خصوصی ہدایات پر بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف مہم پورے صوبے میں جاری ہے جس کے خاطرخواہ نتائج برآمدہورہے ہیں․ اس سلسلے میںایس ڈی او وزیرباغ خالد خان کی زیرنگرانی ٹیموں نے پسکو پولیس کے ساتھ مل کر رنگ روڈ,شلوزان,گڑھی عطامحمد,اخون آباد میں بجلی چوروں اور نادہندہ گان کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جس کے دوران 28 ڈائریکٹ کنکشنز ہٹادئیے گئے جبکہ دو افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ․اسی طرح بقایاجات کی ریکوری کے سلسلے میں نادہندہ گان سے 8 لاکھ روپے وصول کئے گئے ․ چمکنی سب ڈویژن میں ایس ڈی او ساجد بہادر کی زیرنگرانی پسکوٹیموں نے ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر 5 افراد کو موقع پر پکڑلیا گیا جن کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے گرفتارکرلیا گیا ہے ․دوران چیکنگ ایک غیرقانونی سنگل فیز ٹرانسفارمر بھی ہٹادیا گیا ہے جبکہ کنڈوں کی بہتات اور تقریباً 57 لاکھ روپے کے بقایاجات کی وجہ سے 4 ٹرانسفارمروں سے بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح گلبہار سب ڈویژن کے ایس ڈی او شاہدآفریدی کی زیرنگرانی ٹیموں نے شیخ آباد ,آفریدی آباد,پھندوروڈ کے علاقوں میں کاروائی کی جس کے دوران ڈائریکٹ کنکشنوں پر 4 افراد کو موقع پر پکڑلیا گیا جن کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے گرفتارکرلیا گیا ہی․

متعلقہ عنوان :