وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا محب الله کے چچازاد بھائی کی وفات پراظہار تعزیت

منگل 13 دسمبر 2016 19:44

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا محب الله کے چچازاد بھائی کی وفات ..
پشاور۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک گزشتہ روز ضلع سوات شور گئے جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک و فشریز محب الله خان کے رہائش گاہ پر ان کے چچا زاد بھائی معروف قانون دان سابقہ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سوات و سماجی و سیاسی کارکن مرحوم محمد ایوب خان ایڈوکیٹ کی وفات پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کچھ دیر تک غمزدہ خاندان کے ساتھ رہے اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک ممتاز قانون داد کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے متحرک سیاسی کارکن تھے۔ان کی خدمات ہمشیہ یاد رہیں گی۔انہوں نے دعا کی کہ الله تعالی مرحوم کے پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :