Live Updates

عمران خان کی منزل اقتدار نہیں احتساب ہے، کرپٹ سسٹم کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا،خالد خان جدون

منگل 13 دسمبر 2016 19:40

عمران خان کی منزل اقتدار نہیں احتساب ہے، کرپٹ سسٹم کو منطقی انجام تک ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف صوبائی حلقہ پی پی9 کے رہنما اور ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت خالد خان جدون نے کہا ہے کہ عمران خان کی منزل اقتدار نہیں احتساب ہے ملک وقوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کے لئے کرپٹ سسٹم کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا قومی دولت لوٹنے والوں کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا خیبر سے گوادر تک تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کی آئندہ کال کے منتظر ہیں اپنے بیاں میں خالد خان جدون نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں حقائق جمع کرانے اور سپریم کورٹ کے سوالات نے وزیر اعظم اور انکے درباریوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں کرپٹ حکمران بیس کروڑ عوام ے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں جو تحریک انصاف اور عمران خان کی کوششوں کا ثمر ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :