بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے جنگل اور جنگلی حیات کا تحفظ ناگزیز ہو چکا ، حکومت فضائی و ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے ٹھوس ا قدامات اٹھا رہی ہے

لیگی رہنما ،و سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر جمال ناصروزارت موسمیاتی تبدیلی ِکے زیر اہتمام نیشنل سٹیئرنگ کمیٹی برائے پلس ریڈ کے چوتھے سالانہ اجلاس کی دوسری نشست سے خطاب

منگل 13 دسمبر 2016 19:38

راولپنڈی/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) لیگی رہنما ،و سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر جمال ناصر نے کہاہے کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے جنگل اور جنگلی حیات کا تحفظ ناگزیز ہو چکا ، حکومت فضائی و ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے ٹھوس ا قدامات اٹھا رہی ہے ،تاہم شہریوں کو بھی چاہیئے کہ وہ ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری پر توجہ دیں ،اور آئندہ نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے صحت و صفائی کا خیال رکھیں ، ہماری معمولی کوتاہیاں ماحولیاتی آلودگی میں مسلسل اضافہ کا سبب بن رہی ہیں اس لئے ہمیں ایک باشعور قوم ہونے کا عملی ثبوت دینا ہوگا ۔

وہ منگل کو یہاں وزارت موسمیاتی تبدیلی ِکے زیر اہتمام نیشنل سٹیئرنگ کمیٹی برائے پلس ریڈ کے چوتھے سالانہ اجلاس کی دوسری نشست کے شرکا سے صدارتی خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ریڈ پر قومی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا اجلاس وفاقی سیکرٹری، وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی زیر صدارت ہوااجلاس میںچیئرمین نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ریڈ کے تصوربارے بریفنگ دی ۔

قومی کوآرڈینیٹر ریڈ ڈاکٹر غلام اکبرنے ادارے کی کارکردگی کو سراہا ۔ اجلاس سے انسپکٹر جنرل جنگلات سید محمود ناصر ، سیدابو عاکف سمیت وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل ،وزارت دفاع ،یواین ڈی پی ، ورلڈ بنک کے نمائندوں ،فلاحی تنظیموں آئی یوسی این ، لیڈ، سنگی،پف ، پاکستان گرین ٹاسک فورس ،گذارا کمیٹی و دیگر تنظیموں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات پر غور کیا گیا ۔ بعد ازاںپاکستان گرین ٹاسک فورس کے صدر ڈاکٹر جمال ناصرنے اجلاس کی صدارت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اجلاس میں پیش کی گئی سفارشات کو عملی جامہ پہنانے کی سعی کرنا ہو گی اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طرف سے گرین پاکستان پروگرام کے تحت جو گرانٹ کی منظوری دی گئی تھی ، اس گرانٹ سے آئندہ دوسالوں کے دوران شجرکاری مہم کو موثر بنایا جا رہا ہے ، اس دوران جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ پر بھی بھرپور کام کیا گیا،اور اس مہم میں ہمیں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ، انسپکٹر جنرل جنگلات سید محمود ناصرنے ریڈ پلس پروگرام پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہم آئندہ نسلوں کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ بنانے کیلئے باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ بیشتر علاقوں میں درختوں کی بے دریغ کٹائی سے ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھ رہی ہیں ۔

ان حالات میں ہمیں چاہیئے کہ ہم جنگلات کے تحفظ اور وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں تاکہ ملک کی آب و ہوا انسانی زندگی پر خوشگوار اثرات مرتب کرے ۔ اجلاس کے شرکا نے پلس ریڈ پروگرام کو صوبوں تک بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا اجلاس میں طے پایا کہ قومی کمیشن برائے تحفظ ماحولیات میں دو خواتین کو بھی نمائندگی دی جائے ،پروگرام کو صوبوں تک وسعت دی جائے اجلاس میں جنگلی حیات اور جنگلات کے تحفظ کو ممکن بنانے کی تجاویز کو خوش آئند قرار دیا گیا

متعلقہ عنوان :