ویٹرنری یونیورسٹی میں -"ڈیٹا اینالیٹیکل ما ڈل بلڈ نگ اینڈ پرو پو زل را ئٹنگ

ڈیو یلوپمنٹ" کے موضوع پرپا نچ روزہ ورکشاپ کاآغاز

منگل 13 دسمبر 2016 19:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپار ٹمنٹ آف سٹیٹکس اینڈکمپیو ٹرسا ئنس نے جیکسن سٹیٹ یو نیو ر سٹی امر یکہ اور ہا ئیر ایجو کیشن کمیسش اسلام آباد کے تعا ون سے گذشتہ روز"ڈیٹا اینالیٹیکل ما ڈل بلڈ نگ اینڈ پرو پو زل را ئٹنگ ڈیو یلوپمنٹ " کے موضوع پرپا نچ روز پر محیط تر بیتی ورکشاپ کا ا نعقادکیا ۔

افتتا حی تقر یب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میںڈین فکلٹی آف لا ئف سا ئنسز بز نس مینیجمنٹ پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد ، پروفیسر آف سٹیٹکس جیکسن سٹیٹ یو نیور سٹی امر یکہ سے پروفیسر ڈاکٹرحا فظ انور احمد ،محمد بلال کے علاوہ فکلٹی ممبران اور پرو فیشنلزکی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شانے اپنے خطا ب میں ورکشا پ کا انعقاد کروا نے کے لیئے مالی معاونت مہیا کر نے پر ہائیر ایجو کیشن کمیشن جبکہ ویٹر نری یونیورسٹی میں با ئیو سٹیٹسٹیکل کنسلٹنگ سینٹر کے قیام میںتعا ون فراہم کر نے پر جیکسن سٹیٹ یو نیور سٹی کی گراں قدر کا وشو ں کی تائید کی۔

ڈاکٹر محمد اعظم نے ورکشاپ کے اغرا ض ومقاصد بیان کر تے ہوئے کہاکہ مو جو دہ دور میں سٹیٹسٹکس اور ڈیٹا کی تجز یہ کا ری سے متعلقہ سو فٹ و ئیر کا استعما ل اور اہمیت سے انکا ر نہیں کیا جا سکتانیز پرو فیشنلز کے لیئے پیشہ وارانہ مہا ر تو ں کو اُ جا گر کر نے کے لیئے ورکشا پ کا انعقاد انتہا ئی ضر وری ہے۔