میاں چنوں میں بھی جشن عید میلاد النبی جوش وجذبہ کے ساتھ منائی گئی

منگل 13 دسمبر 2016 19:16

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) میاں چنوں میں بھی جشن عید میلاد النبی جوش وجذبہ کے ساتھ منائی گئی،جشن عید میلاد النبیؐ کا مرکزی جلوس میلاد چوک نشتر روڈ سے شروع ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں مسجد بازار،پیٹی بازار،سرکلرروڈ، غلہ منڈی،ریل بازار، مین بازار ،ٹی چو ک و دیگر راستوں سے ہوتا ہواٹی ایم اے میں جاکر اختتام پذیر ہوا،مرکزی جلوس میں شہر و گردونواح سے آنیوالے درجنوں چھوٹے جلوس بھی شامل ہوتے رہے ،جلوس میں ہزار وں افراد ،موٹر سائیکلوں،رکشوں،کاروں،ٹریکٹر ٹرالیوں پر سوار تھے،اور ہر طرف مرحبا مرحبا کی صدائیں گونجتی رہی، مرکز جلوس کی قیادت ایم پی اے رانا بابر حسین،چوہدری منشاء کھکھ،رفیق احمد شاہ جمالی،پیر ظہور حسین،مولانا عبداللہ سیالوی،چوہدری جمشید شوکت،علامہ شفیع سعید ی و دیگر نے کی ،جبکہ شہریوں نے جلو س میں شریک افراد پر پھولو ں کی پتیاں نچھاور کیں،اس موقع پر علمائے کرام کا کہنا تھا کہ حضور اکرم ,ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیراہوکر دنیا و آخرت کامیابی حاصل کرسکتے ہیں آج کا دن ہمیں محبت بھائی چارہ اور امن وامان کا درس بھی دیتا ہے،جلوس میں اسسٹنٹ کمشنر امجد سلیم سرگانہ،ڈی ایس پی خضر زمان نے بھی شرکت کی،جلوس کے دوران ریسکیو 1122کے اہلکا ر ،پولیس اور ٹی ایم اے کے اہلکار بھی اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے،

متعلقہ عنوان :