ملتان: صدارتی آرڈیننس کے تحت MDA کا لینڈ کنٹرول افسر اکرام عزیز بلوچ کے خلاف بجلی چوری کرنے کا پہلا مقدمہ درج

منگل 13 دسمبر 2016 19:16

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) ملتان میں صدارتی آرڈیننس کے تحت MDA کا لینڈ کنٹرول افسر اکرام عزیز بلوچ کے خلاف بجلی چوری کرنے کا پہلا مقدمہ درج ۔ملزم عرصہ دراز سے ڈائریکٹ تاریں لگا کربجلی چوری کر رہا تھا ۔مقدمہ درج ہونے کے بعد ملتان پولیس ملزم اکرام عزیز بلوچ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے تاہم ملزم تاحال مفرور ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان ترقیاتی ادارہ MDA کا لینڈ کنٹرول افسر اکرام عزیز بلوچ بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ۔ سب دویژنل آفیسر میپکو نواں شہر سب دویژن نے ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرنے پر صدارتی آرڈیننس ترمیمی 2014 ء زیر دفعہ 462J کے تحت مقدمہ درج کر وا دیا ۔بجلی چور افسر کو ایک لاکھ 60 ہزار جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم کی گرفتری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں ۔

ایس ڈی او نواں شہر سب ڈویژن ملتان مہر عارف سیال نے ایک اطلاع پر میٹر انسپکٹر سہیل احمد، سرکل ٹیم کے اعجاز احمد ،میٹر اینڈ ٹیسٹنگ انسپکٹراور سٹاف کے ہمراہ چھاپہ مارا توڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی ۔ٹیم نے 5 میٹر تاراور دیگر آلات قبضہ میں لے کر پولیس کو مزید کاروائی کے لیے حوالے کر دیے ہیں ۔صارف کے اکاؤنٹ نمبر 18-15113-1802301 پرمبینہ طور پر دو سال قبل بھی بجلی چوری پکڑ لی گئی تھی جس پر بجلی چور صارف کو ہزاروں روپے جرمانہ عائدکیا گیا تھا اور بجلی چور نے مستقبل میں بجلی چوری نہ کرنے کا اقرار نامہ بھی پیش کیا تھا۔

واضع رہے کہ ملزم ایک عادی چوراور بھتہ خور ہے اور ملتان میں غیر قانونی طور پربننے والی سینکڑوں کالونیوں اور بغیر نقشہ کے عمارتیں اور پلازے سے باقاعدہ بھتہ وصول کرتا ہے ۔ملزم اکرام عزیز بلوچ کے خلاف اینٹی کرپشن میں بھی گلبرگ کالونی معصوم شاہ روڈ کے رہائشی محمد ایوب کی درخواست پر ِقومی خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے اور غیر قانونی طور پر ماڈل ٹاؤن میں اورینٹ الیکٹرک کمپنی واقع نادرن بائی پاس نزد ماڈل ٹاؤن ملتان کے مالکان سے ملی بھگت کر کے کمرشل فیس اور نقشہ منظور کرائے بغیر غیر قانونی طور پر پلازہ تعمیر کرنے کی تحقیقات کرا کے MDA کے معطل لینڈ کنٹرول افسر اکرام بلوچ ، سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عبداغفار ،محسن رضا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ،آفتاف افضل قیصر بلڈنگ انسپکٹر اور عامر نواز برانچ پراپرٹی لینڈ کے خلاف زیر دفعہ 5-2/47 ،409 ت ،پ مقدمہ درج کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران جلیل کوتحقیقاتی افسر مقرر کردیا تھا ۔

جنہوں نے اینٹی کرپشن کے ٹیکنیکل افسران کے ساتھ مل کر اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں تمام ملزمان کو قومی خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے اور غیر قانونی طور پر ماڈل ٹاؤن میں اورینٹ الیکٹرک کمپنی واقع نادرن بائی پاس نزد ماڈل ٹاؤن ملتان کے مالکان سے ملی بھگت کر کے کمرشل فیس اور نقشہ منظور کرائے بغیر غیر قانونی طور پر پلازہ تعمیر کرنے کا الزام ثابت ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف مزید کاروائی کے لیے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو اپنی تحقیقاتی رپورٹ بجھوادی ہے ۔واضع رہے کہ ملزم اکرام عزیز بلوچ کی سرپرستی ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے الطاف ساریو کرتا ہے اور اس کوگرفتاری سے بچانے کے لیے بھر کوششیں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :