نفاذ اسلام کیلئے عوام سیرت النبی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے منکرات ظلم وجبر اورسودی نظام کے خلاف جماعت اسلامی کاساتھ دیں، ہدایت الرحمان بلوچ

منگل 13 دسمبر 2016 19:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاہے کہ نفاذ اسلام کیلئے عوام سیرت النبی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے منکرات ظلم وجبر اورسودی نظام کے خلاف جماعت اسلامی کاساتھ دیں عیدمیلادنبی ﷺ کے موقع پر عوام عہد کریں کہ ہر قسم کے غیر شرعی کاموں سے پرہیز کریں اچھے صالح دین دار لوگوں کا ساتھ دیں اور نیکی وبھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے سے بڑھ کر جدوجہد کریں ۔

جماعت اسلامی نبی پاک ﷺ کی سیرت کے مطابق اس ملک کو اسلامی بناکر عوام کی خواہشات کے مطابق اسلامی شرعی حکومت قائم کرنا چاہتی ہے منتخب نمائندوں وسیاسی جماعتوں نے عوام کو بار بار دھوکہ دیا ہے بلوچستان روزبروزتباہی وبربادی کی جانب گامزن ہے حکمران ٹھس سے مس نہیں ہورہا ۔

(جاری ہے)

عوام عید میلاالنبی تومناتے ہیں مگر نبی پاک ﷺ کی سیرت پرعمل نہیں کر رہا جس کی وجہ سے ہم تباہی وبربادی کے شکارہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ژوب کے دوران سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ژوب مولانا مولادادکاکڑ ،محمد عباس ودیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ گفتار کے نہیں کردار کا غازی بننے کی ضرورت ہے ملک میں ہر طرف سودی نظام چل رہاہے اسلامی تعلیمات کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے شعائر اسلام کا مزاق اُڑایاجارہاہے شرعی قوانین کو نافذ نہیں ہونے دیا جارہا اسلام کی طرف جانے والوں کی راہ میں مشکلات ڈالی جارہی ہے اسلامی معیشت ،نصاب کو اسلامی بنانے اورخواتین کاشرعی پردہ نافذ نہیں کر نے دیا جارہا۔

جماعت اسلامی اس ملک میں نفاذ اسلام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے عوام اس جدوجہدمیں ہماراساتھ دیں تاکہ اسلام دشمنوں کی نیندیں حرام اور اسلامی نظام نافذ ہوجائیں اور جس مقصد کیلئے ہمارے آبائواجداد نے یہ ملک بنایا وہ مقصد اسلامی پاکستان کا حصول ممکن ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :