رسول کریم ؐ کے اسوہ حسنہ کی پیروی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے ‘ صوبائی وزیر بلدیات محمد منشا اللہ بٹ

منگل 13 دسمبر 2016 18:54

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر بلدیات وکمیو نٹی ڈویلپمنٹ محمد منشا اللہ بٹ نے کہا ہے کہ وجہ تخلیق کائنات نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دوجہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے ‘ آپ ؐ کے اسوہ حسنہ کی پیروی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے ‘ رسول پاک ؐ سے محبت اور عقیدت کے اظہار کا بہترین طریقہ آپؐ کے احکامات کی اطاعت میںہے‘ عید میلاد النبی ؐ کی پرمسرت دن کے موقع پرامت مسلمہ کو تجدید عہد کرنا ہوگا کہ ہم صرف رسول اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں گے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے اپنے حلقہ انتخاب میں عیدمیلاد النبی کے سلسلہ میں منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام ، نو منتخب ڈپٹی مئیر چو ہدری بشیر احمد ،چیئر مین یو سی محمود الحسن بابر خان ،ضلعی صدر یو تھ ونگ و ممبر کسان کو نسلر محمد فاروق گھمن ، چیئر مین بیت المال کمیٹی نبیل خالد لون ، چیئر مین ما رکیٹ کمیٹی چو ہدری سیف اللہ ،ممبر تحصیل کو نسل نصر ت جمشید ملک ،بلقیس رانی ،عمر احمد بٹ ،شیخ ناصر اورمر زا اکرام بھی موجو د تھے۔

صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ عیدمیلادالنبی ؐ کے موقع پر شہر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ جلوسوں کے راستوں سے ہر قسم کی تجاوزات کو ختم اور ٹریفک کا متبادل پلان پر عمل درآمد کرایا گیا جس کی بنا پر عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سمانا نہ کرنا پڑا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر نے پاکستان مسلم لیگ ہاؤس پیرس روڈ سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر موجود مختلف محکموں کے مقامی حکام کو سائلین کی داد رسی کے احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر صوبائی وزیرمحمد منشاء اللہ بٹ اور ایم پی اے چودھری محمد اکرام نے احسن محمود ہا شمی کو نا ئب صدر یو تھ ونگ کو ٹلی بہرام کا نو ٹیفکیشن دیا ۔

متعلقہ عنوان :