مسیحی ملازمین کو تنخواہ کرسمس سے قبل دینے کا فیصلہ

منگل 13 دسمبر 2016 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) پنجاب حکومت نے کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لئے انہیں تنخواہ کرسمس سے قبل دینے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کرسمس کے باعث مسیحی ملازمین کو تنخواہ 20دسمبر کو ادا کردی جائے گی ۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :