حلیم عادل شیخ کی قیادت میں انصاف ورکرز کا اسٹیل مل کی جانب سے تنخواہوں کی عدم عدائیگی پر احتجاج

پولیس کی جانب سے احتجاج کو منتشرکرنے کے لیے ملازمین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ ،18سے زائد افراد گرفتار

منگل 13 دسمبر 2016 18:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) نیشنل ہائی وے پر انصاف ورکرز کا اسٹیل مل کی جانب سے پینشنزاورتنخواہوں کی عدم عدائیگی پر احتجاج،پولیس کی جانب سے احتجاج کو منتشرکرنے کے لیے ملازمین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ ،پی ٹی آئی سندھ کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر مسرورسیال سمیت18 سے زائدافراد کو گرفتارکرلیاگیا،اس موقع پر مزدوروں کے احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے سینئر رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ملازمین کے گھروں میں فاقے پڑے ہوئے ہیں تحریک انصاف مزدوروں کو ان کا حق دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھنے والی ،وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں اعلانات بھی کیئے مگر یہ سب وعدے اعلانات تک ہی محدود رہے ملازمین کے گھروں میں کئی کئی ماہ سے چولہا نہیں جلیںہیں اس پر حق ماننگے پر ان کو گرفتار کیا گیااور ان پر ڈنڈے برسائے گئے ،انہوں نے کہاکہ ضلع بھر کی پولیس کو بلواکر ملازمین کو ہراساں کیا گیا،انہوں نے کہاکہ اس ملک میں اگر کوئی غریب نہیں جی سکتاتو پھر کسی کو بھی اس ملک میں جینے کا حق نہیں ہے ، شریف خاندان اسٹیل مل کو اپنے فرنٹ مین کے زریعے بیچنا چاہتی ہے یہ لوگ اپنی خاندانی اسٹیل مل کو تو چلاسکتے ہیں مگر اسٹیل مل کو چلانا ان کے بس کا روگ نہیں ہے ،اس ملک کی عوام کا یہ حال ہے کہ مزدورکو اس کی تنخواہ نہیں ملتی اور حکمرانوں کے اثاثوں میں اضافہ ہورہاہے ،انہوں نے کہاکہ افسوس دبئی اور جدہ میں اسٹیل ملوں کو چلانے کے ماہر پاکستان اسٹیل مل کو چلانے سے کس طرح سے قاصر ہیں،اسحاق ڈار نے تین ماہ کی تنخواہیں جاری کرنے کا کہا مگر مزدوروں کو صرف پندرہ دن کے پیسے اداکیئے گئے اس قوم کا یہ المیہ ہے کہ جن لوگوں نے اس ملک کو دونون ہاتھوں سے لوٹا وہ محلوں میں بیٹھے ہیں جب کہ اس ملک کا محنت کش سڑکوں پر دھکے کھانے پر مجبور ہے ۔

متعلقہ عنوان :