مہر اعجاز احمدا چلانہ کا لیہ میں دریائے کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میں بھکری احمد خان اور لوہانچ نصیب میں جاری کٹاؤ اور حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے کی ہدایت دیں

منگل 13 دسمبر 2016 18:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) وزیر برائے قدرتی آفات پنجاب مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کہا ہے کہ حکومت دریائی کٹاؤ کے متاثرین کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہی-وہ لیہ میں دریائی کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں بھکری احمد خان اور لوہانچ نصیب کے دورے کے موقع پر متاثرین کے ا جتماع سے خطاب کر رہے تھے - صوبائی وزیر نے کہا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی قدرتی آفات سے متاثرین کی بحالی کے لئے ہمہ وقت سرگرم عمل ہی- انہوں نے کہا کہ حکومت نے دریاکے بند کو مستقل طور پر مضبوط بنانے کے کام کا آغاز کر دیا ہی-انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے PDMAموثر حکمت عملی پر کار بندہے - انہوں نے کٹاؤ متاثرین کو ہر ممکن حکومتی تعاون کا یقین دلایا-صوبائی وزیرنے دریا کے جاری کٹاؤ اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے اور متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں- مہر اعجاز احمد اچلانہ نے متاثرین میں تحائف اور دیگر سامان بھی تقسیم کیا-