مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی حیثیت نہیں کہ وہ کلبھوشن یادیو پر بیان دیں، اس پر بات وہی کر یں جن کے پاس کلبھو شن موجود ہے ،بھارتی وزیر داخلہ پاکستان کو 10 ٹکڑے کی دھمکی دے رہا ہے ،بیان دنیا بھر نے سنا مگر دکھ کی بات ہے کہ اس دھمکی کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ،کشمیر کانفرنس میں راج ناتھ کو بھرپور جواب دیں گے ،یہ 71 نہیں 2016 ہے، اب کشمیر بھارت کے پاس نہیں رہے گا جلد آزاد ہوگا ، انشا اللہ ،جمعرات کو مظفر آباد میں کشمیر کانفرنس کررہے ہیں، یہ کانفرنس مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے گی ،اس سے مظلوم اور ظالموں کو پیغام جائے گا

امیر جماعت الدعوة حافظ سعید کا پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 13 دسمبر 2016 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) امیر جماعت الدعوة پاکستان حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا اسٹیٹس نہیں وہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو پر بیان دیں، اس پر بات وہی کریں جن کیپاس کلبوشن موجود ہے ،بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے پاکستان کو 10 ٹکڑے کی دھمکی دے رہا ہے ،بیان دنیا بھر نے سنا مگر دکھ کی بات ہے راج ناتھ کی دھمکی کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ،کشمیر کانفرنس میں راج ناتھ کو بھرپور جواب دیں گے ،یہ 71 نہیں 2016 ہے اب کشمیر بھارت کیپاس نہیں رہے گا جلد آزاد ہوگا ، انشا اللہ ،جمعرات 15 دسمبر کو مظفر آباد میں کشمیر کانفرنس کررہے ہیں،کشمیر کانفرنس مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے گی جس سے مظلوم اور ظالموں کو پیغام جائے گا۔

وہ منگل کو یہاںمسجد قباء میںپریس کانفرنس کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ بہت مشکل صورتحال سے دوچار ہے کشمیر میں انڈیا کی 8 لاکھ فوج جارحیت کی انتہا کر دی ہے۔کشمیر میں بھارتی دوج کیمیکل ہتھیار استعمال کررہی ہے۔حریت پسند مجاہد ماجد زرگر کی لاش کو کیمیکل سے مسخ کردیا گیا۔دکھ کی بات ہے اقوام متحدہ، یورپ اور امریکا سب خاموش ہیں۔

مسلمان مررہے ہیں کوئی انڈیا کو سمجھانے اور روکنے والا نہیں۔مظلوم۔کشمیری ظلم کے خلاف ہاتھ میں پتھر بھی اٹھائیں تو وہ دہشتگرد کہلاتے ہیں۔برما میں بھی مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔شام میں دو دن سے حلب پر بھی جو ظلم ہے اس پر دنیا گونگی ہے ۔پاکستانی میڈیا کشمیر برما اور شام میں ہونے والے مظالم پر آواز اٹھائے ۔مظلوموں کو پتہ چلے کہ ان کی آواز کوئی اٹھا رہا ہے۔

جمعرات 15 دسمبر کو مظفر آباد مین کشمیر کانفرنس کررہے ہیں۔کشمیر کانفرنس مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے گی جس سے مظلوم اور ظالموں کو پیغام جائے گا۔بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے پاکستان کو 10 ٹکڑے کی دھمکی دے رہا ہے۔ بیان دنیا بھر نے سنا مگر دکھ کی بات ہے راج ناتھ کی دھمکی کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔کشمیر کانفرنس میں راج ناتھ کو بھرپور جواب دیں گے۔

یہ 71 نہیں 2016 ہے اب کشمیر بھارت کے ہاس نہیں رہے گا جلد آزاد ہوگا۔ ان شا اللہ۔جب سے ایل او سی پر بھارت نے فائرنگ شروع کی ہزاروں لوگوں نے نقل مکانی کی۔سخت سردی میں بے گھر ہونے والوں کی امداد جماعت الدعوہ کررہی ہے۔کشمیریوں کی آواز بن کر ہمیشہ ان کے لیے بولتا رہوں گا۔*-- میڈیا کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال پر بھارتی چہرہ بے نقاب کرے۔

سرتاج عزیز کو امرتسر میں جو بے عزتی ہوئی اسے انہوں نے کامیابی کہا ۔کلبوشن کے بارے میں سب کچھ میڈیا میں آیا سرتاج عزیز نے اس حوالے سے بیان دے کر سیاسی بددیانتی کی۔سرتاج عزیز کا اسٹیٹس نہیں وہ کلبوشن پر بیان دیں اس پر بات وہی کریں جن کے ہاس کلبوشن موجود ہے ۔کافی دیر سے امریکا نے انڈیا کو شہ دی ہے اس وقت انڈیا جو ناچ رہا ہے اس میں امریکا کا پورا ہاتھ ہے۔اسرائیل انڈیا میں ہونے والے دفاعی معاہدے صرف پاکستان کے خلاف ہوئے۔(ع ع)