متحدہ بانی کے خاص آدمی حمادصدیقی کے حکم پرفیکٹری کوآگ لگائی۔ملزم رحمان بھولاکانکشاف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 13 دسمبر 2016 18:09

متحدہ بانی کے خاص آدمی حمادصدیقی کے حکم پرفیکٹری کوآگ لگائی۔ملزم رحمان ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13دسمبر2016ء):سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مرکزی ملزم رحمان بھولانے انکشاف کیاہے کہ متحدہ کے حمادصدیقی کے حکم پرفیکٹری کوآگ لگائی۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق حمادصدیقی متحدہ قائدکاخاص آدمی تھا۔

(جاری ہے)

فیکٹری کوآگ حمادصدیقی کے کہنے پرلگائی۔آگ لگانے کے واقعے میں پارٹی کے دیگرکارکن بھی شامل تھے۔ملزم نے مزیدانکشاف کیاکہ آگ لگانے سے قبل فیکٹری انتظامیہ سے بھتہ مانگاگیاتھا۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق عدالت سے کل رحمان بھولاکاریمانڈحاصل کیا جائے گا۔