کراچی آپریشن دہشتگردوں کے خاتمے تک جاری رہیگا۔مولابخش چانڈیو

پاک فوج اور پولیس نے امن کیلئے قربانیاں دی ہیں،امن تباہ کرنے میں غیرملکی ہاتھ شامل ہیں،پیپلزپارٹی نے دھرنایاریلی نکالی توپھریوٹرن نہیں ہوگا،پیپلزپارٹی کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔مشیراطلاعات وزیراعلی سندھ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 13 دسمبر 2016 17:45

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13دسمبر2016ء) :وزیراعلیٰ سندھ کے مشیراطلاعات مولابخش چانڈیونے کہاہے کہ کراچی آپریشن دہشتگردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا،پاک فوج اور پولیس نے امن کیلئے قربانیاں دی ہیں،امن تباہ کرنے میں غیرملکی ہاتھ شامل ہیں،پیپلزپارٹی نے دھرنایاریلی نکالی توپھریوٹرن نہیں ہوگا،پیپلزپارٹی کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کورکمانڈرکراچی نے مشکل حالات میں کام کیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج اور پولیس نے امن کیلئے قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکے رویے میں سیاست اور دانشمندی شامل ہے۔سیاست کاعمرسے تعلق نہیں ہوتا۔بلاول بھٹوکی تمام باتیں درست ثابت ہونگی۔انکارکرنے والے بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔بلاول بھٹوکے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کیاجائے گا۔اگرپیپلزپارٹی نے دھرنایاریلی نکالی توپھریوٹرن نہیں ہوگا۔پیپلزپارٹی کاکوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے فیصلے پاکستان کے مفادات کے سواکچھ نہیں ہیں۔ملک میں انقلاب جمہوریت کے ذریعے ہی آئے گا۔ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مختلف اہم فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے۔