سانحہ بلدیہ ٹاون:ایف آئی اے نے ملزم رحمان بھولاکوکراچی پہنچادیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 13 دسمبر 2016 17:45

سانحہ بلدیہ ٹاون:ایف آئی اے نے ملزم رحمان بھولاکوکراچی پہنچادیا

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13دسمبر2016ء):سانحہ بلدیہ ٹاون کے مرکزی ملزم رحمان بھولاکو ایف آئی اے نے گرفتارکرکے کراچی پہنچادیاہے،رحمان بھولاکی گرفتاری انٹرپول کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رحمان بھولاکولینے ایف آئی اے کی ٹیم بنکاک روانہ ہوئی تھی۔رحمان بھولا کوکراچی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ایمرجنسی پاسپورٹ پررحمان بھولاکوکراچی منتقل کیاگیا۔ایف آئی اے ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹربدربلوچ اور انسپکٹررحمت شامل ہیں۔