پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کمپنی لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز کا اجلاس

منگل 13 دسمبر 2016 17:36

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کمپنی لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز کا اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کمپنی لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل ) کے شیئر ہولڈرز کا اجلاس ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر غیاث الدین کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔جلاس میں پی آئی اے کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس کے آغاز میں 7 دسمبر کے سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

شیئر ہولڈرز کو پی آئی اے کی پچھلے ایک سال کی کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ ائر لائن کی شیڈول پروازوں کی باقاعدگی95 فیصد سے زائد ہے جبکہ پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب اب 85 فیصد ہے۔ پی آئی اے پریمئر سروس کا آغاز بھی کیا گیا ہے اور نئے مقامات کیلئے پروازیں بھی شروع کی گئی ہیں۔ سروس کے معیار کو بہتر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ شیئر ہولڈرز کو بتایا گیا کہ حسب ضابطہ اس میٹنگ کی رپورٹ پہلے ہی سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور شیئر ہولڈرز کو بجھوائی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :