بینظیرایئرپورٹ کے رن وے پرجہازکے ٹائرجام ہوگئے

ایئرپورٹ انتظامیہ نے پروازوں کارخ دوسرے شہروں کی طرف موڑنے کی ہدایت کردی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 13 دسمبر 2016 17:18

بینظیرایئرپورٹ کے رن وے پرجہازکے ٹائرجام ہوگئے

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13دسمبر2016ء):بینظیرایئرپورٹ اسلام آبادکے رن وے پرجہازکے ٹائرجام ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بینظیرایئرپورٹ اسلام آبادکے رن وے پرجہازکے ٹائرجام ہونے پرتمام پروازوں کولینڈ نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آبادپرلینڈکرنے والی مختلف پروازوں کودوسرے شہروں کی طرف موڑدیاگیاہے۔اسلام آبادایئرپورٹ کوشام ساڑھے پانچ بجے کاتک مکمل بندکردیاگیاہے۔