احمد یار، سپیشل مجسٹریٹ کا جعلی دودھ بنانے والی فیکٹر ی پر چھاپہ ،مالک گرفتا ر، ملازم فرار

منگل 13 دسمبر 2016 17:36

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) سپیشل مجسٹریٹ کا جعلی دودھ بنانے والی فیکٹر ی پر چھاپہ مالک گرفتا ر ملازم فرار بھاری مقدار میں دودھ برآمد تفصیل کے مطابق مرلے چوک میں سپیشل مجسٹریٹ محمد یونس نے ملازمین کے ہمراہ جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پر کاروائی کرتے ہوئے مالک جاوید احمد کو پکڑلیا دو ملازمین فراربھاری مقدار میں تیار دودھ برآمد جعلی دودھ بنانے والے کیمکل ، شیمپو،کوکنگ آئل اور پائوڈر قبضہ میں لے لیا ۔تھانہ قبولہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔