سندھ رینجرز کی محنت اور قربانیاں امن آپریشن کی تاریخ ہے، کورکمانڈر کراچی

کراچی میں امن قائم کرنے میں سندھ رینجرز کا کلیدی کردار رہاہے، لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار

منگل 13 دسمبر 2016 17:05

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر تعنیات ہونے والے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کے قیام میں سندھ رینجرز نے اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے ان کی محنت اور قربانیاں امن آپریشن کی تاریخ کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے گزشتہ روز رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے ان کا استقبال کیا۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہاکہ کراچی میں امن قائم کرنے میں سندھ رینجرز کا کلیدی کردار رہاہے جس پر رینجرز کے تمام افسران اور اہلکار داد کے مستحق ہیں، سندھ رینجرز کی قربانیاں اور محنت کراچی کے امن آپریشن کی تاریخ کا حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :