کراچی :نیب کی کارروائی ، چائنہ کٹنگ کا ماسٹر مائنڈ شاکر لنگڑا گرفتار

ملزم سرکاری ملازم ہے ، کے ڈی اے کے دیگر افسروں کے ساتھ چائنہ کٹنگ کے کیسز میں نیب کو مطلوب تھا

منگل 13 دسمبر 2016 16:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب)نے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے چائنہ کٹنگ کے ماسٹر مائنڈ شاکر لنگڑا کو گرفتار کرلیاہے ۔ گرفتار ملزم سرکاری ملازم ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب سندھ نے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر چائنہ کٹنگ کرنے والے سرکاری افسر کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزم محمد شاکر عرف لنگڑا کے ڈی اے کے دیگر افسران کے ساتھ چائنہ کٹنگ کے کیسز میں نیب کو مطلوب تھا ۔ ملزم نے سرجانی ٹائون میں چائنہ کٹنگ کی اور رفاعی پلاٹوں کو بھی اونے پونے داموں فروخت کیا ۔ ملزم چائنہ کٹنگ کے ذریعے شہریوں سے کروڑوں روپے بھی بٹور چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :