تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،سید خورشید احمد شاہ

تاجروں کے مسائل کا خاتمہ کیے بغیر ملکی ترقی، خوشحالی ممکن نہیں، گرین مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جمہوری انداز سے انتخابات کرانا خو ش آئند اقدام ہے ، تقریب سے خطاب

منگل 13 دسمبر 2016 16:35

تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،سید خورشید ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، تاجروں کے مسائل کا خاتمہ کیے بغیر ملکی ترقی، خوشحالی ممکن نہیں، گرین مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جمہوری انداز سے انتخابات کرانا خو ش آئند اقدام ہے امیدہے کہ نومنتخب عہدیداران تاجروں کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کیلئے کام کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرین مرچنٹس ایسوسی ایشن اناج بازار کے نومنتخب عہدیداران کی منعقدہ تقریب حلف برداری سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس میں ایس ایس پی سکھر امجد شیخ، سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نصراللہ بلوچ، ضلع کونسل کے چیئرمین اسلم شیخ، سکھرپریس کلب کے صدر جان محمد مہر،لالہ اسد پٹھان و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن، گرین مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین کامل فاروقی، مختیار شامی و دیگر نے خطاب کیا ۔ قبل ازیں سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے گرین مرچنٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر زبیر قریشی، جنرل سیکریٹری شبیر میمن سمیت دیگر عہدیداران سے ان کے عہدوںکا حلف لیا اور انہیں مبارکباد دیں۔

حلف برداری تقریب میں سکھر اسمال ٹریڈرز کے عبدالستار راجپوت، شکیل قریشی، پرویز چنہ، شریف ڈاڈا، عبدالقادر شیوانی، بابو فاروقی، عامر فاروقی، رئیس قریشی، منیر میمن، معراج وارثی سمیت تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں گرین مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ سندھی ٹوپی اور اجرکیں بھی پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :