پکوڑے خریدنے کے الزام میں انجن کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور معطل ۔ ریلوے حکام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 دسمبر 2016 15:57

پکوڑے خریدنے کے الزام میں انجن کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور معطل ۔ ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2016ء) : گوجرانوالہ کے قریب انجن روک کر پکوڑے خریدنے کے الزام میں انجن کے ڈرائیوراور اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ انجن روک کر غفلت برتنے کے باعث انجن کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور کا کہنا تھا کہ خالی انجن لالہ موسی کے انجن کی خرابی پر بھیجا جا رہا تھا ، واقعہ کی ابتدائی تحقیقات کے بعدڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کی معطلی کے احکامات جاری کیے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خبر موصول ہوئی تھی کہ ریلوے انجن کے ڈرائیور نے نان چنے اور پکوڑے کھانے کے لیے انجن کو مین ٹریک پر بیس منٹ تک روکے رکھا، شہریوں کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کی اس غفلت کے باعث کوئی بڑا حادثہ بھی رونما ہو سکتا تھا جس کے بعد محکمہ ریلوے نے ایکشن لیتے ہوئے ڈرائیور اور اس کے ساتھ موجود اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :