حکومت سے بلاول کے تعلقات سیاسی نہیں جمہوری اور آئینی ہیں، سید مراد علی شاہ

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے پارلیمانی کمیٹی بنانے میں کون سی خراب بات ہے، وزیراعلیٰ

منگل 13 دسمبر 2016 16:31

حکومت سے بلاول کے تعلقات سیاسی نہیں جمہوری اور آئینی ہیں، سید مراد ..
ْ حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سے بلاول بھٹو زرداری کے تعلقات سیاسی نہیں جمہوری اور آئینی ہیں، بلاول بھٹو پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے کی بات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک کا وزیر خارجہ ہونا چاہیئے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے پارلیمانی کمیٹی بنانے میں کون سی خراب بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے بلاول بھٹو زرداری کے یہ مطالبات ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے اور ملک کا وزیر خارجہ لگایا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری کے مطالبات سیاسی نہیں جمہوری اور آئینی ہیں

متعلقہ عنوان :