قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلا س کل ہو گا

منگل 13 دسمبر 2016 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹمیں گرینڈ حیات ہوٹل کی غیر قانونی تعمیر سے متعلق کمیٹی کے تحفظات اور سی ڈی اے حکام کے خلاف کارروائی کی ہدایات پر عملدرآمد کے بارے میں وزارت کیڈ کے حکام کمیٹی کو آگاہ کریں گے کمیٹی کا اجلاس کل بروز بدھ چیئرمین کمیٹی رانا محمد حیات کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ تین سالوں کی کارکردگی خصوصاً تھری جی اور فور جی کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزارت کیڈ کے حکام گرینڈ حیات ہوٹل کی غیر قانونی تعمیر کی اجازت دینے والے سی ڈی اے افسران کے خلاف کارروائی کے بارے میں کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کے حوالے سے آگاہ کریں گے

متعلقہ عنوان :